Posts

Showing posts from July, 2025

They have neither forgotten nor will they forgive.

Image
 نہ بھولیں ہیں نہ بخشیں گے تحریر ڈاکٹر لیلی حمدان  اردو ترجمہ مائزہ خان بنوری  ۔ 2002  میں گجرات میں جو کچھ ہوا، وہ محض فسادات نہیں تھے، بلکہ  وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اقلیتوں کے خلاف ریاستی سطح پر ظلم و ستم کی انتہا تھی۔ ہزاروں مسلمان نوجوانوں کو بےدریغ قتل کیا گیا، سینکڑوں خواتین کی عصمت دری کی گئی، اور پورے خاندان مٹا دیے گئے۔ گھروں کو جلا دیا گیا، دکانوں کو تباہ کیا گیا، اور مسجدوں کو گرا کر ہندو جھنڈے لہرا دیے گئے۔ یہ سب ایک ایسی ریاست میں ہوا جہاں اُس وقت نریندر مودی چیف منسٹر تھا۔ کیا یہ محض اتفاق تھا کہ پولیس کئی دنوں تک خاموش تماشائی بنی رہی؟ کیا یہ محض اتفاق تھا کہ ہر وہ مقام جہاں مسلمان آباد تھے، وہی سب سے زیادہ نشانہ بنے؟ اور کیا یہ محض اتفاق تھا کہ قاتلوں کے چہرے پہچانے گئے، لیکن گرفتاریاں نہ ہوئیں؟ نہیں۔ یہ سب کچھ صرف خاموشی سے نہیں ہوا، بلکہ واضح شواہد موجود ہیں کہ گجرات کی ریاستی مشینری یا تو خود اس میں شامل تھی یا آنکھیں بند کیے بیٹھی تھی۔ مودی کے بارے میں جو بیانیہ پھیلایا گیا کہ وہ اس سب پر افسردہ تھا، وہ صرف میڈیا کا ایک چہرہ تھا۔ درح...