فتنے کی آگ

گھریلو زندگیوں کو چاٹتی فتنے کی آگ نیک کہلانے والے مردوں کی عورتوں میں دلچسپی اور ازدواجی زندگی کی تباہی" تحریر۔ ڈاکٹر لیلی حمدان اردو ترجمہ مائزہ خان بنوری میری یہ تحریر نہایت حساس اور سنگین ہے، اور معاشرے میں روز بروز اس کی شدت اور تباہ کاری بڑھتی جارہی ہے۔ ان دنوں جو مشورے اور سوالات علمائے کرام اور مبلغین تک بار بار پہنچ رہے ہیں، ان میں سے ایک نہایت تکلیف دہ اور پریشان کن فتنے کا تعلق ایسے مردوں سے ہے جو بظاہر نیکوکار اور صالح کہلاتے ہیں، لیکن وہ عورتوں کے فتنے میں گرفتار ہو کر نہ صرف اپنی ذاتی زندگی کو برباد کر بیٹھتے ہیں بلکہ اپنے گھروں، بیویوں، اور بچوں کی خوشیوں اور امن و سکون کو بھی تباہ کر دیتے ہیں۔ ان واقعات کو سن کر دل دہل جاتا ہے۔ تصور کیجیے کہ ایک شخص جو قرآن کا حافظ ہو، یا دین کی دعوت دینے والا ہو، یا کم از کم عوام کی نظر میں دیندار اور باکردار سمجھا جاتا ہو، لیکن شادی کے بعد اس کی حقیقت کھلتی ہے کہ وہ عورتوں کے پیچھے لگا ہوا ہے، غیر محرم عورتوں سے نرم لہجے میں بات چیت کرتا ہے، ان سے دل لگی کرتا ہے، ناجائز تعلقات بناتا ہے، دن بھر ان کی تصویریں، پی...